مغل شاہراہ پر میوہ سے بھری گاڑی شوٹئنگ سٹون کی زد میں آئی ، ڈرائیور لقمہ اجل
شوپیان /11اکتوبر /ٹی آئی نیوز
شوپیان کو پونچھ اور راجوری سے جوڑنے والی مغل شاہراہ پر شوٹئنگ سٹون گر آنے کے نتیجے میں میوہ سے بھری گاڑی کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ میوہ سے بھری گاڑی مغل شاہراہ کے راستے جموں جا رہی تھی جس دوران اچانک شوٹئنگ سٹون گر آئی اور وہ گاڑی کے ڈرائیور کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا
مہلوک ڈرائیور کی شناخت توفیق احمد ولد قربان ولی ساکنہ ستار پور اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے
Comments are closed.