سوپور میں چور گرفتار ، مال مسروقہ بر آمد
سرینگر /11اکتوبر / ٹی آئی نیوز
سوپور میں پولیس نے ایک چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مالہ مسروقہ بر آمد کیا
پولیس اسٹیشن ویلگام کی پولیس پارٹی نے ویلگام علاقے میںشیخ پورہ کراسنگ پر چیکنگ کے دوران ایک لوڈ کریئر زیر نمبر JK01AB- 5369 نے چکینگ کرتے ہوئے دیکھا جس پر ڈرئیور نے پولیس پارٹی سے گاڑی سمیت بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کو بڑی تدابیر کے ساتھ پکڑ کر گاڑی کی تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کی گاڑی سے 03کنٹل بجلی تار بر آمد کی ۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور جرم میں استعمال ہونے والا لوڈ کیرئیر بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 113/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ویلگام میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.