جسٹس علی محمد ماگرے کی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری ، با ضابط طور پر نوٹیفکیشن جاری
سرینگر /11اکتوبر / ٹی آئی نیوز
مرکزی حکومت نے منگل کو جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے با ضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی نے 28 ستمبر کو جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی میں کالجیم کی میٹنگ میں جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی جس کے بعد اس ضمن میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کا انتظار تھا جس کو آج جاری کر دیا گیا ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ چیف جسٹس پنکج مٹھل کو راجستھان ہائی کورٹ منتقل کرنے کے تناظر میں لیا گیا ہے۔
Comments are closed.