جموں کشمیر میں کووڈ کے 03نئے معاملات درج ، فعال کی تعداد51تک پہنچ گئی

جموں/10اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 03نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں01کشمیر صوبہ سے اور 02کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,218تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید17اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں08صوبہ کشمیر اور09کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,218معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے51صوبہ جموں میں16اور کشمیر صوبے میں35)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,382اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,67,06,764ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10اکتوبر2022ئکی شام تک2,62,27,546نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,218 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں01 نیا معاملہ درج کیا گیا ہے۔بارہمولہ ،بڈگام، پلوامہ ، کولگام ، کپواڑہ ،اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع سانبہ میں02نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔جموں،ڈوڈہ ،کٹھوعہ ، پونچھ ،اودھمپور، کشتواڑ،راجوری ، رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔

Comments are closed.