اوڑی میں مونکی پوکس کے دو مشتبہ کیس درج

سرینگر /10اکتوبر / ٹی آئی نیوز

بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں مونکی پوکس کے دو مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت متحرک ہو گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں مشتبہ مریض اوڑی کے دزنا لاچی پورہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ان دونوں کو بخار کے بعد ان کے جسم پر مونکی پوکس کی علامت نظر آئی جس کے بعد دونوں سے نمونے حاصل کرکے انہیں سکمز صورہ کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔
حکام کے مطابق ”ابھی تک ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ آیا ان مشتبہ افراد کو مانکی پاکس ہے یا چکن پاکس لیکن ساتھ ہی اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا“۔

Comments are closed.