ابر آلود موسمی صورتحا ل ، جموں اور کشمیر کے کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر /10اکتوبر / ٹی آئی نیوز
سوموار کی اعلیٰ الصبح سے ہی ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم کہیں پر بھی بھاری بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی صورتحال منگل کی صبح تک خراب رہنے کا امکان ہے جس کے بعد موسم میں بہتری آئے گی
Comments are closed.