جموں کشمیر میں کووڈ کے 04نئے معاملات درج

جموں/09اکتوبر

حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 04نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں03کشمیر صوبہ سے اور 01کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,215تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید04اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں03صوبہ کشمیر اور01کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,215معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے65صوبہ جموں میں23اور کشمیر صوبے میں42)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,365اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔

بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں02 اور ضلع بارہمولہ میں 01نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔بڈگام، پلوامہ ، کولگام ، کپواڑہ ،اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں01نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ڈوڈہ ،کٹھوعہ ، پونچھ ،اودھمپور،سانبہ ، کشتواڑ،راجوری ، رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔

Comments are closed.