آئندہ 24گھنٹوں میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

سرینگر /09اکتوبر / ٹی آئی نیوز

خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دو دنوں تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے تاہم کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں گزشتہ رات 5.3ڈگری کے مقابلے میں 5.3 ڈگری سیلشس درج ہوا جبکہ
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.