لولاب میں ٹریکٹر سے گر کر معمر شہری لقمہ اجل

سرینگر /09اکتوبر / ٹی آئی نیوز

لولاب کے لالپورہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ٹریکٹر سے گر کر 63 سالہ شخص کی موت ہو گئی

معلوم ہوا ہے کہ عبدالاحد لون ولد عبدالغفار لون ساکن ماچل، موجودہ میدان پورہ لولاب ایک ٹریکٹر ٹرالی سے گر گیا
جس کے بعد فوری طور پر ایس ڈی ایچ سوگام پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا

پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.