گگن گیر اور سونہ مرگ کے مابین 6.5 کلومیٹر لمبی ”زیڈ مورہ ٹنل “کو 15 نومبر تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا
سرینگر /08اکتوبر /
سیاحوں کی آسائش کیلئے سرینگر لہہ شاہراہ پر گگن گیر اور سونہ مرگ کے مابین 6.5 کلومیٹر لمبی ”زیڈ مورہ ٹنل “کو 15 نومبر تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ پر ”زیڈ مورہ ٹنل “کو کھولنے کیلئے تیاریاں جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس ٹنل کو 15نومبر تک کھول دیا جائے گا ۔ اس سلسلے میںصوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول کی سربراہی میں سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سردیوں کے دوران مقبول سیاحتی مقام کو کھلا رکھنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ساتھ ہی میٹنگ میں سیاحوں کی سہولت کیلئے پانی، بجلی اور دیگر ضروریات بہم رکھنے کیلئے بھی بات ہوئی ۔
میٹنگ میں سرینگر لہہ شاہراہ پر گگن گیر اور سونہ مرگ کے مابین 6.5 کلومیٹر لمبی ”زیڈ مورہ ٹنل “کو کھولنے کے بارے میں بھی بات ہوئی اور ا س پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کو ہدایت کی کہ ٹنل سے متعلق تمام ضروری کام نومبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل کر لیے جائیں تاکہ اسے 15 نومبر تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جا سکے۔
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں سیاحت کے ڈائریکٹر اور سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او سے بھی کہا کہ وہ اس خطے کو موسم سرما کے سیاحتی مقام کے طور پر وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔مزید انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ مالکان کے ساتھ بات چیت کرکے ہوٹل کے نرخوں کو حتمی شکل دیں اور 15 نومبر تک اسے مطلع کریں۔
Comments are closed.