اونتی پورہ میں حزب کا سرگرم ملی ٹنٹ گرفتار ، پستول اور دیگر اسلحہ بر آمد / پولیس

سرینگر /05اکتوبر / ٹی آئی نیوز

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اونتی پور ہ میں حزب سے وابستہ ایک ملی ٹنٹ گرفتار کیا گیا جو 29ستمبر سے سرگرم تھا
پولیس کے مطابق ایک خصوصی کارورائی کے دوران اونتی پورہ پولیس ، فوج ، اور سی آر پی ایف نے مشتر کہ کارروائی کے دوران چندری گام ترال علاقے سے حزب سے وابستہ ایک سرگرم ملی ٹنٹ کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملی ٹنٹ سے پستول اور میگزین بر آمد کر لیا گیا جبکہ گرفتار کئے گئے ملی ٹنٹ کی شناخت دانش محی الدین گنائی ولد غلام محی الدین گنائی ساکنہ ڈاڈسرہ ترال کے بطور ہوئی

Comments are closed.