جموں کشمیر میں کووڈ کے 06نئے معاملات درج
جموں/04اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 06نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں02کشمیر صوبہ سے اور 04کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,180تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید15اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں10صوبہ کشمیر اور05کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,180معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)105صوبہ جموں میں 41اور کشمیر صوبے میں64)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,290اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں02نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔پلوامہ ، کولگام ،بارہمولہ ، ،بڈگام ،کپواڑہ ،اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں04 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔کٹھوعہ ، پونچھ ،اودھمپور،ڈوڈہ ،سانبہ ، کشتواڑ،راجوری ، رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔
Comments are closed.