دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ جگہ ،عسکریت پسندی کے واقعات میںکمی آئی / امیت شاہ
راجوری / 04اکتوبر / ٹی آئی نیوز
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ جگہ بن چکی ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ عسکریت پسندی کے واقعات میںکمی آئی ہے ۔
راجوری میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ سال2019 کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کے اعداد و شمار سب سے کم ہیں۔ حریت اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارورائیوں کو ثمر ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پتھر کی جگہ لیپ ٹاپ تھما دیں ۔
امیت شاہ نے کہا کہ 3 خاندانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے مرکزی فنڈس کو لوٹ لیا ۔ جبکہ جموں و کشمیر نے 1947 کے بعد پہلی بار 56000 کروڑ بیرونی سرمایہ کاری کا ریکارڈ کیا۔
Comments are closed.