بھٹکے نوجوانوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہونا چاہیے،مہذب میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں:لیفٹنٹ گورنر

جموں و کشمیر تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کر رہا ہے،کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں پیشرفت ہوئی

سرینگر /02اکتوبر/

بھٹکے ہوئے نوجوانوں سے تشدد کا راستہ چھوڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مہذب اور معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ”
میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ گاندھی جی کی لازوال تعلیمات کو اپنائیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مہاتما گاندھی کی 153 ویں یوم پیدائش کے موقع پر محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو بھی ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا۔
اس موقعہ پر اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سال 1947 میں جب ملک اندھیرے میں تھا تو گاندھی جی کو کشمیر میں امید کی کرن نظر آئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سماج کے ہر طبقے کو بلا امتیاز بااختیار بنانے کے باپو کے خوابوں کے جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ”مہذب اور معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
سچائی اور عدم تشدد باپو کے حقیقی طاقتور آلات تھے“۔ ”میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ گاندھی جی کی لازوال تعلیمات کو اپنائیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں“۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہونا چاہیے۔لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہا ”مہاتما گاندھی نے دنیا کو بدلنے کا راستہ دکھایا۔ اور، یہ تبدیلی ہر فرد سے شروع ہونی چاہیے“۔ ’
’آئیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاندھی جی کے خیالات اور ایک قوم ایک قوم کی حکمت ہمارے تنوع کو تقویت بخشے اور ہماری کثیر ثقافت کو مضبوط کرے۔

Comments are closed.