وزیر داخلہ امیت شاہ 4 اکتوبر سے 2 دن کیلئے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
نئی دہلی/یکم اکتوبر/ ٹی آئی نیوز
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 4 اکتوبر سے دو دن کیلئے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ وہاں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، دو ریلیوں سے خطاب کریں گے اور ویشنو دیوی مندر میں پوجا کریں گے۔
دورے کے پہلے دن، شاہ راجوری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور صبح وشنو دیوی مندر کا دورہ کرنے کے بعد جموں میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
5 اکتوبر کو وہ سری نگر کے راج بھون میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج، نیم فوجی دستوں، ریاستی پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔
Comments are closed.