پٹن میں مارے گئے ملی ٹنٹ فوج کی اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے / ایس ایس پی بارہمولہ

پٹن / 30ستمبر / ساحل نظیر وانی

شمالی قصبہ پٹن کے یدی پورہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی کے دوران مارے گئے دو ملی ٹنٹ فوج کی اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانے کے غرض سے آئے تھے کا دعویٰ سنیئر سپر انڈٹینڈنٹ آف پولیس بارہمولہ رئیس محمد بٹ نے نوجوانوں سے تشدد ترک کرنے کی اپیل کی ہے ۔
یدی پورہ جھڑپ کے بعد فوج کے 10سیکٹر 29آر آر ہیڈ کواٹر میں فوجی افسروں کے ساتھ ایک مشتر کہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ نے کہا کہ یدی پور ہ میں مارے گئے دو نوں ملی ٹنٹ فوج کی اگنی ویر جھڑپ کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے ۔
ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ ہمیں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ دو عسکریت پسندوں کو بارہمولہ میں جاری آرمی ریکروٹمنٹ ریلی (اگنویر) پر حملہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔جس کے بعد ہم نے کارورائی کی اور جھڑپ میںد ونوں ملی ٹنٹ مارے گئے

Comments are closed.