اتھوو کولگام میں فوج و فورسز کے مابین جھڑپ شروع ، دو مقامی جیش ملی ٹنٹ محصور / پولیس
سرینگر / 27ستمبر
جنوبی ضلع کولگام میں 24گھنٹوں کے دوران دوسرے مسلح تصادم آرائی میں ضلع کے اوتھو علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین جھڑپ شروع ہوئی ہے ۔ اے ڈی جی پی کشمیر نے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میںجیش سے وابستہ دو مقامی ملی ٹنٹ پھنسے ہیں
موصولہ تفصیلات کے مطابق اتھو کولگام علاقے میں جنگجوﺅںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے منگل کی بعد دوپہر علاقے کو محاصرے میںلیا جس کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک تلاشی آپریشن کے بعد شام کے قریب جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںطلب کر لی گئی جس کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوںکے تبادلے کے بعد علاقے میںخاموشی چھا گئی ۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں دو اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور آپریشن کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.