گاندربل میں شبانہ آگ کی واردات،تین دکانیں خاکستر
گاندربل:26ستمبر
وسطی ضلع گاندربل کے باروسہ علاقہ میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو آگ کی ایک واردات میں تین دکانیں خاکستر ہوئی .
بتایا جاتا ہے کہ دوران شب آگ ایک دکان سے نمودار ہوئی جس نے اپنے متصل دو دیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا
آگ لگنے کے ساتھ مقامی لوگوں نے محکمہ فائر ایند ایمرجنسی کو مطلع کیا جس دوران انہوں نے اآگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گے تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تین دکانیں خاکستر ہوئی تھی اور ان میں موجود تمام ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے
Comments are closed.