جموں کشمیر میں کووڈ کے 14نئے معاملات درج
جموں/25ستمبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 14نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں05کشمیر صوبہ سے اور 09کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,076تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید23اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں17صوبہ کشمیر اور06کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,076معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)159صوبہ جموں میں 54اور کشمیر صوبے میں105)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,132اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,66,38,696ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 25ستمبر2022ئکی شام تک2,61,59,620نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,076 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں05 اورضلع ڈوڈہ میں 03اور ضلع کشتواڑ میں01نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔سانبہ ،رام بن ،اودھمپور،راجوری،کٹھوعہ ،پونچھ اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.