ٹنل کے آر پارموسلاد ار بارشیں ،محکمہ موسمیات نے کل سے بہتر موسم کی پیشگوئی کی
سرینگر /25ستمبر / ٹی آئی نیوز
ٹنل کے آر پارموسلاد ار بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوںہلکی سے درمیانی بارشیں ہونگی جبکہ سوموار سے موسم میں مجموعی طور پر بہتری آئے گی
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں کے کھٹوعہ ضلع میں سب سے زیادہ 54.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد بھدرواہ میں 37.2 ملی میٹر، بٹوٹ میں 16.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 14.6 ملی میٹر، بانہال میں 5.0 ملی میٹر، پہلگام میں 4.2 ملی میٹر، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق کپواڑہ 1.2 ملی میٹر، کٹرا 1.0 ملی میٹر، کوکرناگ 1.0 ملی میٹر، اور جموں 0.2 ملی میٹر درج کی گئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 16.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.