سوپور میں03 منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ مادہ بر آمد
سرینگر 21ستمبر// منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، سوپور پولیس نے03 منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔
مورخہ 20 ستمبر پولیس اسٹیشن سوپور کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سوپور کی سربراہی میں۔ ایس ڈی پی او سوپور شری فرقان قادر(جے کے پی ایس) کی نگرانی میں بٹ پورہ علاقے میں گشت ڈیوٹی کے دوران تین افراد کو مشتبہ حالات میں دیکھ کر روکنے کا اشعارہ کیا تاہم انہوں نے باگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان کو تدبیر کے ساتھ پکڑ لیا اور ان کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی پولیس نے ان تینوں کے قبضے سے 31گرام براو¾ن شگر بر آمد کیا ۔ ان کی شناخت مشتاق احمد غازی ولدغلام محمد ساکن شاہ آباد سوپور،اعجاز احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائیساکن او ہتھیشہ سوپور اورزبیر احمد لون ولدمحمد رفیع لونساکن خواجہ گلگت سوپور کے بطور ہوئی ہے۔
اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 246/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ پولیس اسٹیشن سوپور میں درج کیا گیا ہے۔منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
Comments are closed.