جموں کشمیر 2025 ءتک تپ دق کے خاتمے کیلئے پُر عزم /بھوپندر کمار

جموں/20ستمبر
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج جموں وکشمیر میں ” پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان “ کے تحت قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے تمام اَفسران پر زور دیا کہ وہ ” پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان“ کو اعلیٰ ترجیح دیں اور اِس مہم کو ایک عوامی تحریک بنائیں۔نیشنل سٹریٹجک پلان کا مقصد 2025 ءتک ہندوستان میں تپ دق کو ختم کرنا ہے ،2030ءکے دیرپا ترقی کے اہداف سے پانچ سال پہلے اور جموںوکشمیر یوٹی اِس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ غذائیت کی تشخیص اور پیشہ ورانہ مدد کی سہ جہتی حکمت عملی کو حال ہی میں نکشے پوشن ابھیان میں متعارف کیا گیا ہے تاکہ عطیہ دہندگان کو تپ دق کے علاج سے گزرنے والوں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں تپ دق کے خاتمے کے لئے اِجتماعی کوششوں کے جذبے پر زور دیا۔اُنہوں نے صوبائی نوڈل اَفسران اور پروگرام اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تپ دق معاملے کی اطلاع ، علاج کی نگرانی اور رئیل ٹائم رِپورٹنگ اور کلیدی اشارے کے طور پر کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنانے میں مسلسل کوششیں کریں۔
منتخب نمائندوں کو آپریٹیو ، این جی اوز او ردیگر اَفراد کو ڈونروں کے طور پر آگے آنے اور تپ دق کے علاج سے گزرنے والے مریضوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے نکشے پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔ کمیونٹی رہنمائی او رشہریوں کی شمولیت کو وِڈ ۔19 وبائی مرض سے نمٹنے میں ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے اور اسے تپ دق کے خاتمے کے لئے بھی اَپنایاجانا چاہیے۔

Comments are closed.