جموں کشمیر میں کووڈ کے 25نئے معاملات درج

مثبت معاملات کی تعداد 172تک پہنچ گئی ،صوبہ کشمیرمیں 111اورصوبہ جموں میں61زیر علاج

جموں/20ستمبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 25نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں21کشمیر صوبہ سے اور 04کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,78,972تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران صوبہ جموں میں 01 کووِڈمریض کی موت واقع ہوئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید46اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں15صوبہ کشمیر اور31کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,78,972معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)172صوبہ جموں میں 61اور کشمیر صوبے میں111)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,015اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔

Comments are closed.