اسلامی تنظیموں کے 5 رکنی وفد نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

سرینگر/19ستمبر/
حالیہ علمائے کرام کی گرفتاری کے معاملے اور میوہ تاجروں کو درپیش مسائل کو لیکر جموں کشمیر اسلامی تنظیموں کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی اور یہ سارے معاملے ایل جی کے سامنے رکھتے ہوئے گرفتار علماءکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔
اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔
ایل جی موصوف نے علماءکرام کی رہائی کا بھی یقین دلایا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ گرفتار شدگان کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے گی

Comments are closed.