محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال خشک رہنے کی پیشگوئی کی

سرینگر /19ستمبر / ٹی آئی نیوز

کھلی دھوپ کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات 6.1 ڈگری کے مقابلے میں 8.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.