جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر ٹرک میں آگ لگنے سے شہری لقمہ اجل
جموں /19ستمبر / ٹی آئی نیوز
جموں کے کٹھوعہ ضلع میں جموںپٹھانکوٹ شاہراہ پر ایک ٹرک میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا
پولیس کے مطابق مہلوک شہری کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کی جانب جا رہی ٹرک میں اتوار کی رات دیر گئے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور کا ہیلپر جھلس کر لقمہ اجل بن گیا
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور نے جلتے ہوئے ٹرک سے چھلانگ لگا کر خود کو بچایا، لیکن اس کا مددگار گاڑی سے باہر آنے میں ناکام رہا۔
Comments are closed.