جموں کشمیر میں کووڈ کے 10نئے معاملات درج ، 28مریض شفایاب

جموں/18ستمبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 10نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں08کشمیر صوبہ سے اور 02کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,78,935تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید28اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں23صوبہ کشمیر اور05کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,78,935معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)211صوبہ جموں میں 101اور کشمیر صوبے میں110)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,73,940اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,784تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,351کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔

Comments are closed.