ڈکسم جنگلات میں رہائشی کوٹھہ اچانک گر آیا ، باپ بیٹے سمیت تین افراد لقمہ اجل ، ایک زخمی
اننت ناگ /18ستمبر
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ ڈکسم کے جنگلی علاقے میں ایک رہائشی کوٹھہ مہندم ہونے کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا
ذرائع کے مطابق علاقے میں اتوار کو صبح کے وقت ایک رہائشی کوٹھہ اچانک مہندم ہو گیا جس کے نتیجے میں کوٹھے میںموجود ایک ہی کنبے کے چار افراد اس کے نیچے دب گئے
اگرچہ چاروں کو وہاں سے نکل کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں باپ بیٹے سمیت تین کی موت ہوئی
مرنے والوں کی شناخت منظور احمد گورسی ولد محمد عبداللہ، ہاجرہ بیگم زوجہ محمد حسین گورسی اور منظور احمد ولد منظور احمد ساکنہ بیدرو کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے
Comments are closed.