بانڈی پورہ میں غیرریاستی مزدور کی ہلاکت کا کیس حل، تین ملی ٹنٹ گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ : 17ستمبر

بانڈی پورہ پولیس نے ضلع میں غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت کا کیس حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہلاکت میں ملوث تین ملی ٹنتوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.
ایس ایس پی بانڈی پورہ نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ 11اور 12اگست کی درمیانی رات کو ضلع میں ایک غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت کے بعد کیس درج کر لیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی جس کے بعد ایک خصوصی تیم تشکیل دی گئی .
انہون نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ہلاکت میں تین مقامی ملی ٹنٹ ملوث ہے جو پاکستان میں مقیم ہینڈلروں سے رابطے میں تھے
انہوں نے کہا کہ تینوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے

Comments are closed.