پونچھ میں المناک حادثہ :تین خواتین سمیت 12فراد لقمہ اجل ،5 شدید زخمیوں کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا

پونچھ/14 ستمبر

جموں کے پونچھ ضلع میں بدھ کی صبح اس وقت قیامت صغری بپا ہوئی جب سڑک کے ایک المناک حادثے میں 12مسافر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے پانچ کو جموں میڈیکل کالج علاج کیلئے منتقل کیا گیا

معلوم ہوا ہے کہ حادثہ براری باللہ ساوجیاں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس JK12-1419 کا ڈرائیوربس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک سے پھسل کر کئی سو میٹر کھائی میں جاگری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس اور فوج موقع پر پہنچ گئے اور بڑے پیمانے پر بچاو¿ آپریشن شروع کیا۔
جس دوان 9مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوئی اور 27دیگر زخمیوں کا علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جب مزید تین مسافر لقمہ اجل بن گئے

Comments are closed.