جموں اور کشمیر کے کچھ حصوں میں بارشیں ، کل سے موسم میں بہتری آنے کی پیشگوئی
سرینگر/ 11 ستمبر
جموں اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں شبانہ بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 29.2 ملی میٹر، پہلگام میں 4.8 ملی میٹر، گلمرگ میں 3.0 ملی میٹر، جموں میں 0.2 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ جبکہ 12 ستمبر سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سری نگر میں کم سے کم 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 17.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں پارہ گزشتہ رات 12.8 کے مقابلے میں 11.3 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.