جموں کشمیر میں کووڈ کے59نئے معاملات درج ،مثبت معاملات کی تعداد 480تک پہنچ گئی
جموں/10ستمبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 59نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں46کشمیر صوبہ سے اور 13کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,78,685تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید131اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں86صوبہ کشمیر اور45کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14,430کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,44,31,419تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,78,685معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)480صوبہ جموں میں 120اور کشمیر صوبے میں360)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,73,421اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,784تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,351کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,65,41,194ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10ستمبر2022ئکی شام تک2,60,62,509نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,78,685 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں15،ضلع بارہمولہ میں07،ضلع بڈگام میں10، ضلع پلوامہ میں 01 اورضلع کپواڑہ میں02،ضلع اننت ناگ میں 04، ضلع بانڈی پورہ میں01اور ضلع کولگام میں 06نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں05،ضلع راجوری میں 01،ضلع کشتواڑمیں 01اورضلع رام بن میں 03اورضلع رِیاسی میں 03نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔اودھمپور،ڈوڈہ ، پونچھ،کٹھوعہ اورسانبہ اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.