کھاگ بڈگام میں غیر قانونی لکڑی ضبط ،ملزم گرفتار

سرینگر /09ستمبر
بڈگام پولیس نے کھا گ علاقے میں غیر قانونی لکڑی ضبط کرکے ملزم کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پےچھے دھکےل دےا۔

بڈگام پولیس نے کھاگ علاقے مےں غیر قانونی جنگلاتی لکڑی کے شہتےر برآمد کیے اور جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔لکڑی کی اسمگلنگ کے حوالے سے ایک اطلاع موصول ہونے پر پولےس اسٹیشن کھاگ نے عبدل حمید شیرہ ولد محمد حسین ساکن گوجر پتی درنگ کے باغ میں چھاپہ مارا جہاں پر اس نے لکڑی کو چھپاءکر رکھا تھا سے کئی شہتیر بر آمد کئے جس کو موقعہ دیکھ کر وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنا تھا ۔
اس جرائم میں ملزم کوبھی گرفتار کیا گیا۔پولیس اسٹیشن کھاگ نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر 50/2022کوقانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مذےدس تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.