اننت ناگ جھڑپ میں حزب سے وابستہ دو ملی ٹنٹ ازجاں ، دونوں ٹی اے اہلکار اور شہری ہلاکتوں میںملوث تھے / وجے کمار
اننت ناگ :
اننت ناگ کے پوشہ کریری علاقے میں فو ج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین ہوئی مسلح تصادم آرائی میں دو حزب سے وابستہ ملی ٹنٹ مارے گئے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ دونوں ٹی اے فورسز اہلکار اور دو عام شہریوں کی ہلاکت میںملوث تھے ۔
اے ڈی جی پی کے مطابق دونوں مہلوک ملی ٹنٹوں کی شناخت دانش بٹ عرف کوکب دوری اور بشارت نبی کے بطور ہوئی ہے اور دونوں ملی ٹنٹ تنظیم حزب سے وابستہ تھے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ٹی اے اہلکار سلیم جس کو 9اپریل کو ہلاک کیا گیا اور دو عام شہریوں کی ہلاکت میںملوث تھے
Comments are closed.