اننت ناگ میں مسلح تصادم آرائی کا آغاز
سرینگر /06ستمبر /
جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع اننت ناگ کے پوشہ کریری علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ہے ۔
پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کردیا تو وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار
Comments are closed.