جموں کشمیر یوٹی میں سال 2021-22کے دوران اسکولوں میں بچوں کے اندراج میں14.5فیصد اضافہ ہوا /ایل جی منوج سنہا
سرینگر /04ستمبر / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر یوٹی میں سال 2021-22کے دوران اسکولوں میںبچوں کے اندراج میں 14.5% اضافہ ہوا کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہم تمام ہونہار طلباءکو ویلیو سسٹم کے ساتھ تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں
انہوں نے کہا کہ ایک منفرد پہل کے طور پر، ماتری بھوجن یوجنا کو یوٹی میں لاگو کیا گیا ہے جہاں مائیں پکے ہوئے کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیںجموں اور سانبا میں کمیونٹی کچن کیلئے اکشے پاترا کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اسے دوسرے اضلاع میں بھی منتقل کیا جائے گا ۔
منوج سنہا نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی طلباءمیں تخلیقی صلاحیتوں، جستجو، سائنسی مزاج، کاروباری اور اخلاقی قیادت کو فروغ دینے کیلئے قائم کی گئی ہے ۔
Comments are closed.