کشتواڑ میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ کام کرنے والا نوجوان گرفتار
کشتواڑ/03ستمبر /ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر پولیس اورسیکورٹی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ کارورائی کے دوران خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع میں پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ کام کرنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے
پولیس ترجمان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 11آر آر اور جموں کشمیر پولیس نے ایک مشتر کہ آپریشن کے دوران عبد الواحد چیر گی کو گرفتار کر لیا
انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ کام کر رہا تھا اور وہ مختلف تنصیبات کی انہیں اطلاعات فراہم کرتا تھا ۔
Comments are closed.