جموں میں کچھ مقامات پر بارشیں ، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹنل کے آر پار بارشوں کی پیشگوئی کی

سرینگر /03ستمبر / ٹی آئی نیوز

جموں کے کچھ علاقوں میں شبانہ بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مرکز پہلگام کو چھوڑ کر کشمیر وادی میں بارش نہیں ہوئی تاہم جموں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صبح 830 گھنٹے تک 29.4 ملی میٹر، بٹوٹ میں 6.6 ملی میٹر، کٹرا میں 3.4 ملی میٹر جبکہ کٹھوعہ میں 57.2 ملی میٹر کے ساتھ سب سے زیادہ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ پہلگام میں میں شبانہ درجہ حرارت 12ڈگری جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.