شوپیان میں معمر پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مسلم برادری کی شرکت

شوپیان /02ستمبر / ٹی آئی نیوز
ہند و مسلم روایتی بھائی چارے کی ایک اور تازہ مثال کے بیچ جنوبی ضلع شوپیان کے پر گوژھی علاقے میں ایک پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مقامی مسلم برادی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ چنی دیو زوجہ چنی لال نامی پنڈت خاتون کچھ عرصہ سے بیمار تھی جس کے بعد آج صبح وہ انتقال کر گئیں
پنڈت خاتون کے انتقال کی خبر کے پھیلنے کے ساتھ ہی وہاں مقامی مسلم برداری نے مہلوک خاتون کے آبائی گھر پہنچ کر وہاں ان کی ڈھارس بندھائی جبکہ آخری رسومات کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

Comments are closed.