کشتواڑ حادثے میں ہلاکتوں پر غمزدہ ہو ں ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو / وزیر اعظم مودی
سرینگر/31اگست/
کشتواڑ حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وزیر اعظم فنڈ سے مرنے والے کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ زخموں کو علاج کیلئے فی کس 50ہزار روپے فراہم کیا جائے گا ۔
کشواڑ میں پیش آئے المناک سڑک حادثے میں 8جانوں کے زیاں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے ۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” کشتواڑ حادثے میں ہلاکتوں پر کافی رنجیدہ ہوں ، دکھ زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں “۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید لکھا ” وزیر اعظم فنڈ سے مہلوکین کے لواحقین کو فی کس دو دو لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے فی کس 50ہزار روپے ایکسگریشا ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔
Comments are closed.