اندرکوٹ سمبل میں ناقص ڈرینیج نظام کیخلاف لوگوں کا احتجاج

ایم ایل اے سوناواری پر .من مانی کا الزام عائد

سمبل /23مئی
اندرکوٹ سمبل میں ناقص ڈرینیج نظام کو لیکر لوگو ں نے سڑکوں پر آکر ایم ایل اے سونا واری کیخلاف زور دار احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے ایم ایل اے موصوف پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے موصوف ڈرنیج نظام کو بہتر بنانے کیلئے منظور ہوئے فنڈس کو دوسرے کاموں پر استعمال کرنے کی طاق میں بیٹھے ہیں ۔اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں نے ایم ایل اے ہائے ہائے ،میونسپلٹی ہائے ہائے اور اکبر لون ہائے ہائے کے نعرے بلند کئے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرنیج کے ناقص نظامکی وجہ سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرنیج نظام کو مستحکم بنانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے

Comments are closed.