بجبہاڑہ میں پولیس وفورسزاورعسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ عسکریت پسند جانبحق
عسکریت پسند اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا /آ ئی جی کشمیر
سرینگر/ 26 دسمبر /اے پی آئی : جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور پولیسو و فورسزکے مابین جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ جان بحق اسلحہ گولہ بارودبر آمدکرنے کاپولیس وفورسزکادعویٰ ۔آئی جی کشمیر کے مطابق مزکورہ عسکریت پسند بجبہاڑہ میںاسسٹنٹ سب انسپیکٹر کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔اے پی آ ئی کے مطابق جنوبی کشمیرکے بجبہاڑہ علاقے میںشوٹ آوٹ کارروائی کے دوران ایک اور عسکریت پسندماراگیااورپچھلے72گھنٹوں سے جنوبی کشمیر میں پانچ عسکریت پسندپولیس وفورسزکے ساتھ جھڑپوں کے دوران مارے گئے ۔25دسمبر رات دیر گئے پولیس وفورسز کومصدقہ اطلاع ملی کہ بجبہاڑہ میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہے اطلاع ملنے کے بعد پورے علاقے کامحاصرہ کیااور تلاشی کارروائی کے دوران چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے پولیس وفورسز پرگولیاں چلائی جس کے نتیجے میں پولیس وفورسز نے تمام داخلی خارجی راستے سیل کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور جوابی کارروائی کے دوران ایک مقامی عسکریت پسندجسکی شناخت فہیم احدبٹ ساکنہ اننت ناگ ماراگیااور ا سکے قبضے سے پولیس وفورسزنے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد کرنے کادعویٰ کیا۔آئی جی کشمیر رینج وجئے کمار نے بجبہاڑہ اننت ناگ میں پولیس وفورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ عسکریت پسندوں کو سرنڈرکرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اس نے پولیس وفورسزپرگولیاں چلائی تاہم پولیس وفورسز پرگولہ باری کی اور جوابی کارروائی کے دوران مزکورہ مقامی عسکریت پسند ماراگیا۔آئی جی کے مطابق مزکورہ عسکریت پسند بجبہاڑہ میںمارے گئے اسٹنٹ سب انسپیکٹر محمداشرف کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا ۔
Comments are closed.