شورش زدہ ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میںامن قانون کی صورتحال کوبرقراررکھنے کے لئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کاامکان

ناگہ لینڈمیں افسفاکوہٹانے کیلئے کمیٹی 45دنوں کے اندراندرمرکزی سرکار کواپنی تجویزپیش کریگی

سرینگر/ 26 دسمبر /اے پی آئی شورش زدہ ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میں امان امان کوبحال کرنے تشددکوجڑسے اکھاڑپھینکنے تعمیروترقی کے کاموں کویقینی بنانے لوگوںکوبہتر سہولیات فراہم کرنے کے ضمن میںوزیرداخلہ کی سربراہی میںاعلیٰ سطحی میٹنگ منعقدہونے جارہی ہے ناگہ لینڈمیں 15عام شہریوں کی ہلکاکت کاواقع رونماء ہونے ناگہ لیڈکے وزیراعلیٰ اورلوگوں کی جانب سے ریاست سے افسفاہٹانے کے ضمن میںقائم کی گئی کمیٹی کو45دنوں کے اندراندرسرکارکواپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی ۔اے پی آئی نیوزڈیسک کے مطابق جموںو کشمیراورشمالی کشمیر کی ریاستوںجن میںناگہ لیڈمیزورم آسام قابل ذکرہے میں امن امان کوقائم رکھنے لوگوںکے جان ومالچ کے تحفظ کویقینی بنانے عسکریت نکسلواداور تشددکوجڑسے اُکھاڑپھینکنے کے لئے وزیرداخلہ امیت شاہ کی سربراہی میںان ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کے وزراء اعلیٰ اورانتظامیہ سربراہوں کے ساتھ آنے والے دنوں کے دوران اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقدہونے جارہی ہے جس میںان ریاستوں میں عسکریت نکسلوادکوجڑسے اکھاڑپھینکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اورنئی حکمت عملی اپنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائیگا۔باخبرذررائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران شورش ز دہ ریاستوں اورمرکزی زیرانتطام علاقوں میںتعمیروترقی کویقینی بنانے لوگوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے روزگارکے وسائل بروئے کارلانے کے معاملات پربھی غوروخوض کیاجائیگاتاکہ نوجوانوںکوروزگار کی طرف راغب کیاجاسکے۔ باخبرذررائع کے مطابق وزیرداخلہ کی سربراہی میں منعقدہونے والی اس میٹنگ کے دوران کئی اہم نوعیت کے فیصلے بھی لئے جاسکتے ہے ۔ادھر ناگہ لینڈمیں فورسزکے ہاتھوںمبینہ طورپر15عام شہریوں کی ہلاکت کاواقع رونماء ہونے کے بعد ناگہ لینڈکے وزیراعلیٰ اوردوسری سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ناگہ لینڈسے افسفاکوہٹانے کے مطالبے کے بعد ناگہ لینڈداخلہ سیکریٹری کی سربراہی میںقائم کی گئی کمیٹی کو45دنوں کے اندراندراپنی سفارشات مرکزی سرکار ورریاستی حکومت کو فراہم کرنی ہوگی جس میںناگہ لینڈسے افسفاکوہٹانے کے بارے میںتجویزات پیش کی جائیگی ۔ناگہ لینڈمیزور م میں افسفاکوہٹانے کے سلسلے میںہردن مطالبات میںاضافہ ہوتا جارہاہے اورویزراعلیٰ نے ناگہ لینڈ میں فورسزکے ہاتھوں مبینہ طورپر15عام شہریوں کی ہلاکت کاواقع ہونے کے بعدناگہ لینڈکے وزیراعلیٰ کویقین دلایاتھا کہ معاملے کی تحقیقا ت کی جائیگی جوکوئی ملوث ہوگااسے کیفری کردارتک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے بلکہ افسفاکوہٹانے کے سلسلے میں جس کمیٹی کاقیام عمل میںلایاگیااگراس سے اسطرح کی کوئی سفارشات تجویز پیش کی تو مرکزی حکومت اس پرسنجیدگی کے ساتھ غورکریگی ۔

Comments are closed.