ڈاڈااومپورہ میں ٹا ٹاموبائیل کی نقب زنی ؛ پولیس اسٹیشن چاڈورہ میںکیس درج،تحقیقات شروع

سرینگر /19اکتوبر/ کے پی ایس : وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے ڈاڈااومپورہ میں ٹاٹاموبائیل دوران شب چوری ہوگیا ہے ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ میر فیروز کے موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹا ٹاموبائیل زیر نمبر JK01S-2660کو نقب زنوں نے 18اور 19اکتوبررات کو اڑا لیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹاموبائیل گاڑی پرائمری ہیلتھ سنٹر ڈاڈااومپورہ کے نزدیک پارکنگ رکھی گئی ۔جب مالک گاڑی صبح حسب معمول گاڑی لئے جانے کیلئے آیا تو وہاں اس نے مذکورہ گاڑی کو غائب پایا ۔اس ضمن میں مذکورہ ٹاٹاموبائیل گاڑی کے مالک محمد یوسف راتھر ساکنہ ڈاڈا اومپورہ نے پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں رپورٹ پیش کیا ۔پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 178/21کے تحت کیس درج کرکے بڑے پیمانے تحقیقات شروع کی ۔

Comments are closed.