بڈگام میں رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے ضلع انتظامیہ متحرک ؛اراضی مالکان نے معقول معاوضہ فراہم کرنے کاانتظامیہ سے کیامطالبہ

سرینگر/ 14 اکتوبر: وسطی ضلع بڈگام میں رنگ روڈتعمیر کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ متحرک سیب اور دیگر درختوں کوکاٹنے کی کارروائیاں جاری ،زمین مالکان نے سرکار سے مطالبہ کیاکہ انہیں معقول معاوضہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اے پی آ ئی کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں رنگ روڈ کی تعمیرکے ضمن میں ضلع انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے اور رنگ روڈکے دائرے میں آنے والی اراضی کوخالی کرانے مالکان کوبے دخل کرانے انہیں معاوضہ فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں ۔بڈگام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اراضی مالکان نے شکایت کی کہ انہیں 1948-1949ایکٹ کے تحت معاوضے کی رقم فراہم کی جارہی ہے جو انصا ف کے منافی ہے ۔اراضی مالکان کے مطابق انہیں 16لاکھ روپے فی کنال اراضی کی قیمت اداکی جارہی ہے جبکہ بڈگام کے مختلف علاقوں میں اس سے دوگنی قیمت پرفی کنال زمین فروخت ہورہی ہے ۔زمین مالکان نے صوبائی انتظامیہ اور لیفٹننٹ گورنر سے اپیل کی کہ انہیں معقول معاضہ فراہم کرنے کی خاطراقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسانوں کو دردرکی ٹھوکرے کھانے پرمجبور ناہوناپڑیں ۔زمین مالکان کے مطابق سیب کے درختوں اوردوسرے ثمردار درختوں کامعاوضہ زمین مالکان کونہیں دیاجارہاہے جوان کے ساتھ انصاف کے منافی ہے تاہم ضلع انتظامیہ کے مطابق اراضی مالکان کو موجودہ قیمت کے مطابق ہی معاوضہ فراہم کیاجارہاہے اور اس ضمن میں اٹھائے جانے والے سوالات بے بنیاد اور حقیقت سے کوسو دور ہے ۔

Comments are closed.