جموں میں این سی کوزوردار جھٹکا دیویندر رانا نے پارٹی سے مستعفیٰ؛ جموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دیویندر رانا
کہامیں جموں کے لوگوں کے حقوق کے لیے اپنا سیاسی کیریئر قربان کرنے کو تیار
سری نگر:۱۰، اکتوبر : جموں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے نیشنل کانفرنس سے دوری اختیار کر کے پارٹی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے جس کو پارٹی نے منظور بھی کر لیا ہے ۔رانا کی این سی دوری کو سیاسی مبصرین پارٹی کے لئے ایک زور دار جھٹکے سے تعبیر کر رہے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے مطابق انہوں نے اتوار کو کہا کہ جموں خطے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جموں کے لوگوں کے لیے میرا سیاسی کیریئر قربان کردوں گا۔جموں میں پارٹی کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر رانا نے کہا ، جموں کی طرف سے میں جموں خطے کی ہندو ، مسلم ، سکھ ، مسیحی برادریوں کے حقوق کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جموں کی تمام برادریوں کو مساوی حقوق دیے جائیں اور جموں کے لوگوں کے حقوق کا مطالبہ کسی بھی شکل میں خلاف ورزی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا ، "جموں کی جانب سے کسی پارٹی رہنما کے ساتھ میری کوئی ذاتی رائے نہیں ہے۔ جموں خطے کے حوالے سے میرا اپنا موقف ہے اور میں جموں اور ان کے مسائل کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔”رانا نے مزید کہا کہ اس کے ویسے بھی کوئی مفاد نہیں ہے۔ اگر تقدیرنے چایا تو جموں خطے میں یقینی طور پر مثبت تبدیلی آئے گی۔میں ہمیشہ جموں کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑوں گا اور ہر سطح پر اپنے لوگوں کے مسائل کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔ جموں کی ریاست کی بحالی کے لیے اگر ضرورت پڑی تو میں اپنا سیاسی کیریئر بھی چھوڑ دوں گا” .
Comments are closed.