پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کپوارہ کا اہم اجلاس منعقد

نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کو مقررین نے اُجاگر کیا

کپوارہ میں پرائیویٹ سکو ل ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی و ضلعی زعماﺅں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں مختلف امورات پر بات کی گئی جبکہ مقررین نے پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل کو اُجاگر کیا ۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی میٹنگ ٹاون ہال کپوارہ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت ملک نذیر احمد ضلع پریذیڈنٹ پی ایس اے اور سیکریٹری پی ایس اے جے کے جی این شاکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ میٹنگ میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ جی این وار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی اور کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کا رول تعلیمی سیکٹر میں کافی اہم رہا ہے اور جموں کشمیر میں جدید اور معیاری تعلیم کو رائج کرنے میں پرائیویٹ سکولوں نے پہل کی جو قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ادوار میں پرائیویٹ سکولوں نے اپنی نیا کو پتوار نہیں چھوڑا اور کشتی کو کنارے لگاکر تعلیم کی قندیل روشن رکھی ۔ ادھر میٹنگ میں ضلع کے دو سو سکولوں کے چیرپرسنز نے حصہ لیا ۔جبکہ ایکس وائس پریذیڈنٹ، ، فارو ق احمد پیر وائس پریذیڈنٹ ، میر جاوید (سیکریٹری پی ایس اے کپوارہ ) ایم اے بابا چیف ایڈوائزر ، شیخ ظہار ، شیخ پرویز ، ڈائریکٹر اینونٹس اور سپورٹس کونسل ، خورشید احمد ملہ اے آر صوفی ڈائریکٹر ایکیڈیمک کونسل نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ مقررین نے ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے اور سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور دیا گیا جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں بھی مقررین نے بات کی ۔ اس موقعے پر تین نامزد کونسلوں کا بھی اعلان کیا گیا ۔ مصطفی بشیر گروینس اینڈ پبلک ریلیشن کونسل کے سربراہ مقرری کئے گئے جبکہ بی اے شاہ کو ڈسٹرکٹ کارڈنیٹر نامزد کیا گیا ، الطاف قریشی کو ایگزکیٹیو ممبر ، منیر محی الدین ایگزکیٹو ممبر اور رئیس احمد ڈپٹی کارڈنیٹرمقرر کئے گئے ۔

Comments are closed.