بڈگام پولیس نے قتل کے 02 ملزمان کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا
سری نگر:١٨،ستمبر : 2021 کی شام ، پولیس اسٹیشن بڈگام کو اطلاع ملی لبرتل بدگام میں اینٹ کے بھٹے 71-Bجسکے مالک ریاض احمد نجار اور دیگر ہیں جہاں پر ایک شخص کا قتل ہوا ہے ۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس جائے موقعہ پر پہنچی او ر وہاں پتہ چلا کہ کچھ مزدورں کو کسی مسئلے پرجھگڑ ا ہوا ہے جس میں ایک مزدور مان سنگھ عمر 35 سال بگڑ ضلع شاہجہان پور اترپردیش کا رہنے والا شدید زخمی ہوا اور اسی وجہ سے اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔تھانہ پولیس بڈگام نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس ایف آئی آر نمبر 279/2021 درج کرکے اس قتل کیس کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس قتل کیس میں 02 ملزمان ملوث تھے جو جرم کرنے کے بعد مفرورہوئے تھے۔ پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد آج صبح ایک ملزم دنیش سنگھ ولد کالی چرن ساکن بگڑ ضلع شاہجہان پور اتر پردیش کو بڈگام کے نصراللہ پورہ علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او بڈگام کی سخت کوششوں سے ایک اور ملزم روپ رام ولد رام براس ساکن بگڑ ضلع شاہجہان پور اتر پردیش کو بڈگام ریلوے اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ضلع بڈگام سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام منتقل کر دیا گیا ہے اور آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments are closed.