گلمرگ میں4.3شدت کازلزلہ؛ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سری نگر:١٨،ستمبر: وادی کشمیر میں سنیچر کی صبح 4.3شدت کا زلزلہ آگیا اور اس کا مرکز 30کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ کے این ایس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے گلمرگ میں سنیچر کی صبح10بجکر14منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قومی مرکز سیسمالوجی کاکہنا ہے کہ زلزلہ کا مرکز 36.36طول البلد اور73.47عرض البلد ، گہرائی30کلومیٹر اور جگہ شمال۔ شمال مغرب گلمرگ تھا۔ قومی مرکز سیسمالوجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ آخریاطلاعات ملے تک کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Comments are closed.