شوپیان میں دلدوز حادثہ ؛ پولیس اہلکار ہلاک،چترام مگام میں صف ماتم

سری نگر:١٨،ستمبر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں تیز رفتار گاڑی نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ جس کے بعد پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شوپیان ضلع کے بندپاوہ چتراگام علاقے کے رہنے والا پولیس اہلکار زادل احمد بٹ کو گزشتہ شام اپنے آبائی علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔اس دوران اگر چہ پولیس اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت دیکھ کر اسے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس نے سنیچر کے روز دوپہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیاہے۔ واقعے کے حوالے سے جب علاقے میں خبر پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔ اس سلسلے میںپولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.